Transkrip otomatis. Mungkin ada kesalahan, jadi periksa rekamannya untuk kata-kata yang tepat.
0:00 آج بیان کرنے جا رہا ہوں پارے کی شروعات اس طرح ہوتی ہے رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ جب کافر مسلمانوں کو جنت میں جاتے ہوئے دیکھیں گے تو یہ تمنا کریں گے کہ کاش دنیا میں ہم کفر نہ کیے ہوتے اسلام لے آتے لیکن اس وقت اس طریقے کی تمنا اور آرزو کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا 0:55 اس آیتِ کریمہ میں غور فرمائیں پہلے کفرو ہے بعد میں مسلمین نے یعنی کفر کو اسلام کے بالکل مقابلے میں لائے گیا ہے اگر آدمی کو کفر سمجھنا ہے تو اسلام سمجھ لے اور اسلام سمجھنا ہو تو کفر سمجھ لے جو کفر ہے وہ اسلام نہیں جو اسلام ہے وہ کفر نہیں کفر اور اسلام ندی کے دو پارٹ ہیں جو آپس میں کبھی نہیں مل سکتے اس کے بعد یہ ارشاد فرمایا گیا ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا 1:51 آپ ان کو چھوڑ دیں یہ خوب کھائیں خوب کھائیں دنیا کے اندر خوب مزے اڑائیں عیش پرستی کی زندگی گزاریں اور خوب خوب طویل منصوبے بنائیں انہیں معلوم ہو جائے گا کتنی خطرناک وارننگ ہے 2:34 یہ آیتِ کریمہ بتا رہی ہے کہ کھانا مزے اڑانا طول طویل منصوبے بنانا یہ زندگی کا مسئلہ نہیں ہے حقیقی مسئلہ یہ ہے انسانی زندگی کا کہ انسان آخرت کی فکر کرے دنیا کو آخرت کی کھیتی سمجھے وہ یہ سمجھے کہ دنیا کھیتی ہے اس کا پھل ہمیں آخرت میں کٹنا ہے پھل ہمیں وہاں ملنے والا ہے 3:28 مسند بزار کی روایت ہے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزیں بدبختی کی نشانی ہیں کسی آدمی میں دیکھو کہ یہ تین باتیں اس کے اندر موجود ہیں تو سمجھو وہ انتہائی بدبخت ہے پہلی چیز ہے سخت دلی یعنی انسان کا دل بہت سخت ہو جائے اور آدمی کا دل جب سخت ہو جاتا ہے تو اس کی آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے 4:15 آسو نکلنے کے لیے انسان کے دل کا نرم ہونا ضروری ہے تو دیکھو کہ کسی آدمی کا دل سخت ہو گیا ہے اس کی آنکھوں سے آسو نہیں نکلتے ہیں یہ اس کے بدبخت ہونے کے علامت ہے دوسری علامت تیل منصوبے بنانا حیات ہے بڑی مختصر اور منصوبے بنا رہا ہے سیکڑوں سال کے اس کو طول عمل کہتے ہیں دیکھو کہ کوئی شخص طول عمل میں گرفتار ہے 5:00 لمبی لمبی آرزویں کرتا ہے مستقبل کے لمبے لمبے پلانس بناتا ہے بدبخت ہے وہ اور تیسری چیز حرص علت دنیا دنیا کا حریص ہو جانا سادی نے بڑی اچھی بات کہی ہے کہتا ہے 5:37 پوری دنیا کی دولت مل کر کے بھی نہیں بھر سکتی اس حرس کی کوئی انتہا نہیں ہوتی ہاں نیکیوں میں حرس یہ محمود ہے پسندیدہ ہے لیکن دنیا میں حرس یہ مضموم ہے اللہ کہنا پسندیدہ ہے اس کے بعد قرآن حکیم کے بارے میں ارشاد فرمایا جا رہا ہے قرآن کے تعلق سے تین باتیں فرمائیں گے ایک تو یہ نازل ہوا ہے 6:17 دیکھو عربی میں دو لفظ آتے ہیں ایک انزال اور ایک تنزیل انزال کا مطلب ہوتا ہے کوئی چیز کہیں سے یک بارگی دوسری جگہ اتار دی جائے اور تنزیل کا مطلب ہوتا ہے تقطیر تھوڑے تھوڑے فاصلے سے کسی چیز کو اس کے مقام پر پہنچانا یہاں لفظ تنزیل استعمال ہوا ہے اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الْوِكْرَا ہم نے قرآن کو نازل فرمایا ہے وقف وقف سے 6:52 مفسرین نے لکھا ہے کہ قرآن میں تین طریقے کے تنزلات ہوئے ہیں جس کو تنزلات ثلاثہ کہتے ہیں تنزلات ثلاثہ تین طرح نزول ہوا ہے ایک تو اللہ سے لوہ محفوظ تک آیا ایک تنزل ہے اللہ سے لوہ محفوظ تک قرآن مجید لوہ محفوظ میں یہ ہے اللہ کا کلام 7:28 تو یہ اللہ سے لوحے محفوظ تک آیا یہ پہلا تنظل ہے اور پھر لوحے محفوظ سے سمائے دنیا کے ایک مقام بیت العزت پر یک بارگی اتار دیا گیا یہ دوسرا تنظل ہے اور پھر وہی سے تیس سالوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر حسب ضرورت قرآن جو نازل ہوا ہے یہ تیسرا تنظل ہے یہاں قرآن حکیم کو ذکر کہا گیا ہے قرآن نہیں یہاں 8:12 مذکور ہے بلکہ قرآن کے ایک صفت ذکر یہاں لائی گئی ہے کیوں بتانا یہ مقصود ہے کہ قرآن از اول تا آخر یقین دہانی ہے یاد دلانے والی چیز ہے اب ذرا غور فرمائیے کہ کسی کو کوئی بات یاد دلائی جائے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے کہ پہلے وہ بات اسے 8:49 بتلا دی گئی تھی بھول گیا وہ بعد میں اسے یاد دلا دیا گیا یہ ہے ذکر یاد دلا دینا گویا اللہ تبارک و تعالی نے انسان سے اہدِ علست میں کچھ اہود اور مواسق لیے تھے کچھ اہد و پیمان لیے تھے کچھ وعدے لیے تھے انسان دنیا میں آ کر کے ان اہود اور مواسق کو بھول گیا 9:19 ان وعدوں کو بھول گیا جو اس نے اللہ سے کیے تھے قرآن آیا تاکہ یاد دلا دے کہ تم نے اپنے رب سے وعدی کیا کیا کیا ہیں ان وعدوں کو پورا کرو اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے قرآن کی صفت ذکر کو یہاں بیان فرمایا ہے اور اپنی اس کتاب کے بارے میں ایک بات فرمائی وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ اور بے شک ہم اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ایک تو انہا تاقید کیلئے آتا ہے بے شک شولی بے شک 9:58 اور اس کے بعد انی نہیں کہا انہ کہا دیکھ شہانہ انداز ہوتا ہے بولنے کا بادشاہوں کے ہم یہ کہتے ہیں لفظ انہ لائے گئے یعنی انہ لانے کے بعد جو آگے بات ذکر کی جاتی ہے وہ بہت ہی محتم بشان ہوتی ہے وہاں پر انہ آتا ہے اس کا مطلب قرآن کی حفاظت ایک محتم بشان شہ ہے ہم نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے کیا مجال کہ باطل اس کے آگے سے آ سکے 10:31 کیا مجال کی باطل اس کے پیچھے سے آسکے کیا مجال کی باطل اس کے دائیں سے آسکے کیا مجال کی باطل اس کے بائیں سے آسکے باطل نہ تو اس کے آگے سے آسکتا ہے نہ اس کے پیچھے سے آسکتا ہے بہت ہی حکیم اور بہت ہی تعریف والے کی طرف سے یہ قرآن نازل ہوا ہے اس حفاظت کی جو ذمہ داری اللہ نے لیے اس کی تکمیل بڑے عجیب و غریب طریقے سے فرمائی 11:03 ایک تو جب قرآن اترتا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو بائی ہارٹ کر لیتے تھے جلدی جلدی آپ یاد کرنے لگتے تھے آپ کو ٹوکا بھی گیا جب قرآن اترتا ہے تو آپ اپنی زبان کو جلدی جلدی چلانے لگتے ہیں تاکہ اس کو جلدی سے بائی ہارٹ کر لیں تو آپ ایسا نہ کریں ہمارے اوپر اس کا جمع کرنا یہاں دیکھو جمع مطلق ہے جمع فی القرطاس جمع فی الصدر 11:37 دو طریقے کے جمع کا وعدہ فرمایا ایک تو میں آپ کے سینے میں جمع کر دوں گا نکلے گا نہیں دوسرا وعدہ میرا یہ ہے کہ قرطاس میں قاراتیس میں کتاب میں جمع کر دوں گا اس لیے کہ اگر کوئی کتاب سینہ بسینہ چلتی رہے لکھی نہ جائے زائے ہو جاتی ہے جیسا کہ تورات انجیل اللہ تبارک و تعالی نے ان کو کتابی شکل دی تھی لیکن اس کی حفاظت کی ذمہ داری لینی بہرف ہو گئی 12:16 اس کے علاوہ اور بہت ساری کتابیں جن کے مرزل من اللہ ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے محرف ہو گئیں جیسے وید وغیرہ کہ وہ ہزاروں سال تک سینہ بسینہ چلتے رہے کتابی شکل میں نہیں آئے زائے ہو گئے تو جیسے قرآن اترتا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بائی ہارٹ بھی کر لیتے صحابے کرام اس کو بائی ہارٹ کرتے مذبانی یاد کر لیتے اور فوراں کسی کاتب وحی کو بلائی جاتا نبی اکیم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس وقت ت 12:51 ان میں سے کسی کو بلا لیا جاتا اور فورا لکھ لیا جاتا اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لکھانے کے بعد سنتے تھے پڑھو کیا لکھا تم نے پھر کریکشن فرماتے تھے کوئی کتاب لکھ لی جائے کوئی کتاب یاد کر لی جائے لیکن اس کتاب کو پڑھا نہ جائے تب بھی ضائع ہو جاتی ہے اللہ تعالیٰ نے اس کا بھی وعدہ فرمایا ہے آج دنیا میں سب سے زیادہ یہی کتاب پڑھی جاتی ہے فیضہ کارانہ ہو 13:19 اس کے پڑھانے کی بھی ذمہ داری ہم لیتے دنیا کے اندر سب سے زیادہ یہی کتاب پڑھی جاتی ہے اچھا کتاب لکھ لی جائے یاد کر لی جائے پڑھی جائے لیکن سمجھا نہ جائے تب بھی کتاب ضائع ہو جاتی ہے اللہ تعالیٰ نے اشارت فرمایا اس کی وضاحت کی بھی ذمہ داری ہمارے اوپر اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ اس طرح پورا فرمایا کہ اس کتاب عزیز کی اتنی تفاصیل دنیا میں ہوئی ہے کہ کسی کتاب کی وہ اتنی تفاصیل نہیں اس کتاب کی حفاظ 13:55 کا ایک اور انداز ہر گلی میں آپ دیکھ لیجئے دس دس سال کے لڑکے حافظ قرآن ہیں کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ پورا فرمائے معمون رشید کے زمانے میں اس کے دربار میں علمی مذاکرے ہوا کرتے تھے ایک طرف یہ بہت بڑا عالم تھا اور بہت جبروت بادشاہ گزرا ہے جانتے ہیں اس کے جبروت کا عالم کیا تھا یہ حارون رشید کا بیٹا ہے معمون رشید آزم قیسر قسطنطنیہ کا روم کے بادشاہ کو جب خط لکھتا تھا جانتے ہیں 14:34 کس طرح خطاب کرتا تھا اوڈ ڈاگ آف روما یا کلبر روم اے روم کے کتے اس کے جبروت کا اور سطوت کا یہ عالم تھا کہاں چلی گئی وہ عظمت رفتہ اللہ اپنے اس کلام کے تفیل میں مسلمانوں کو ان کی قضاست رفتہ واپس کرتے ان کی عظمت رفتہ واپس کرتے قیسر قسطنطنیہ کو روم کا کتہ کہہ کر خطاب کرتا تھا اتنا جبروت بادشاہ گزرا ہے ایک طرف بہت بڑا عالم ہے ترین سائنٹسٹ ہیں اپنے زمانے میں اس نے رسد گاہے ہیں 15:12 بنوائی تھی جہاں سے تاروں کی حرکتوں کو دیکھا جاتا تھا عالم تھا سائنس دا تھا مطالعہ کا بہت شوقین تھا اور باجبرود بادشاہ تھا اس کے دربار میں علمی مذاکرے ہوا کرتے تھے ایک مرتبہ ایک بڑا ہی زی علم فسیح و بلیغ یہودی اس کے دربار میں آیا بادشاہ اس کے کلام بلاغت نظام سے بڑا متاثر ہوا اور کہا کہ تم اتنے زی علم ہو اسلام کیوں نہیں قبول کر لیتے کہا کہ میں اپنے باپ دادا کی دین کو اچھا سمجھتا ہوں 15:50 میں اسلام قبول نہیں کرتا چلا گیا کچھ دنوں بعد واپس آیا تو اسلام کی دولت سے بہرہور ہو کر معمون رشید آدم کو بڑی حیرت ہوئی بولا کہ یہاں ہم نے کہا تھا کہ تو اسلام لیا تو نے صاف انکار کر دیا تھا یہ اب تو مسلمان ہو کر کہا اس کی کیا وجہ ہے کہا کہ اس کی ایک وجہ ہے میں خطات ہوں کتابیں لکھ لکھ کر کے پہلے پریس وغیرہ نہیں تھے کتابیں لکھ لکھ کر کے میں بیچا کرتا ہوں فروخت کرتا ہوں 16:24 ایک دفعہ میں نے ایسا کیا کہ تورات کے تین نسخے لکھ کر کے یہودیوں کے معبد میں دے آیا تین چار مہینے تک کوئی شکایت نہیں آئی پڑھتے رہے اور جب بھی ملتے بڑی تعریف کرتے بہت خوش ہوتے تین انجیلیں میں نے اپنی ہاتھوں سے لکھی اور گرجہ گھر میں پادری کو دے کر کے آ گیا وہاں سے بھی کوئی شکایت نہیں آئی اور میں نے جگہ جگہ تورات میں بھی 17:01 تحریفیں کر دی تھی اور انجیل میں بھی تحریفیں کر دی تھی پھر میں نے تین نسخے قرآن کے لکھے اور جگہ جگہ میں نے تحریفیں کر دی دوسرے ہی دن شکایت آگئی کہ بھئی ایسا ہے کہ تم نے یہ لفظ یہاں لکھنا چاہیے تھا یہاں لکھ دیا ہے جن جن مقامات پر میں نے تحریف کر دی تھی لوگوں نے آ کر کہا کہ یہاں کریکشن کر لیجئے یہاں آپ نے غلط لکھا ہے فوراں مجھے علم ہو گیا کہ تورات محرف ہو چکی ہے 17:31 انجیل محرف ہو چکی ہے دنیا کی تمام کتابیں جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ منزل من اللہ ہے سب تحریف ہو چکی ہے لیکن قرآن سچمد بلکل اس میں رتی برابر نہ کمی ہوئی ہے نہ بیش اسی وجہ سے تمام انبیاء کرام کو عملی موجزے دیے گئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کہتے تھے قم بے اذن اللہ مردے کو اللہ کا حکم سے زندہ ہو جاتا تھا مٹی کی چھڑیا بناتے تھے پھونک مارتے تھے اڑ کر کے چلی جاتی تھی 18:06 آدمی کیا کھا کر آیا ہے بتا دیتے تھے گھر میں کیا رکھ کر کے آیا ہے وہ کھا کر کے کیا ہے وہ بتا دیتے تھے مادر زاد اندے کو اچھا کر دیتے تھے اللہ کے حکم سے کوڑھی کو اچھا کر دیتے تھے موسیٰ علیہ السلام کا عصا ایسا تھا کہ پانی پر مارا انہوں نے تو دریانے راستہ دے دیا پتھر پر مارتے تھے تو بارہ بارہ چشمے نکل پڑتے تھے جادو گرے کو مقابلے میں اس لاتھی کو ڈال دیا تو جادو گروں کے تمام کرتبوں کو نگل گیا 18:40 سے پہلے جتنے بھی انبیاء کرام آئے سب کو عملی موجزے دئیے گئے لیکن جناب محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عملی موجزے تو بہت سارے دئیے گئے لیکن سب سے بڑا جو موجزہ تھا مریکل آف دا مریکلز موجزوں کا موجزہ مریکل آف دا مریکلز موجزوں کا موجزہ یعنی علمی موجزہ قرآن حکم دے دیا گیا تک اس کتاب کی نظیر نہیں پیش کی جا سکی اور اس کی حفاظت کا سب سے واضح ثبوت یہ ہے 19:13 کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں قرآن حکیم کی جو سات نقلیں کروا کے مختلف مراکز اسلامیہ میں بھیجی گئی تھی ان میں سے دو نسخے ایک سمرقند میں ہے اور دوسرے ترکی کے دار السلطنت استمبول کے توپکپے میوزیم کے اندر رکھی ہوئی ہے اگر اس نسخے کو نکال کر کے آج کے قرآن سے ٹیلی کیا جائے تو ایک لفظ کا آپ نہ تو اضافہ پائیں گے نہ ایک لفظ کی کمی آپ پائیں گے 19:45 یہ قرآن حکیم کے محفوظ ہونے کی انتہائی واضح اور بیندلیل ہے تو اللہ تعالیٰ نے جو اس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری لی تھی اس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری اس طریقے سے ظاہر فرمائی آگے رشاد فرمایا گیا وَارْسَلْنَا الرِّيَحَ الَّوَاقِحَ ہم ہواوں کو بھیجتے ہیں تو وہ بادلوں کو فرٹیلائز کرتی ہیں ویکسینیٹ کرتی ہیں یعنی یہاں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ 20:30 بارش کیسے ہوتی ہے؟ بادلوں سے بارش ہوتی ہے لیکن یہ بادل بنتے کیسے ہیں؟ سورج کی روشنی جب سمندر کے اوپر پڑتی ہے تو سمندر سے آبی بخارات اوپر اٹھتے ہیں اور یہ آبی بخارات کاؤسمک ڈسٹ کے اردگرد جمع ہوتے ہیں کاؤسمک ڈسٹ آج تک سائنس دان یہ پتہ نہیں لگا سکتے ہیں کہ کائناتی دھول ہے کیا کاؤسمک ڈسٹ مینز کائناتی دھول اس کائناتی دھول کے اردگرد جمع ہوجاتے ہیں اور ایک مقاب سینٹی میٹر کے 21:03 ایک ارب پانی کے چھوٹے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں سب سے پہلے یہ مرکز میں جمع ہوتے ہیں جس کو مرکز کی تقصیف کہتے ہیں condensation nuclei یہ تقصیفی مرکز میں پہلے جمع ہوتے ہیں اور اس کے بعد دیرے دیرے قطرات بڑے ہوتے ہیں اور جب زمین کی طرف آتے ہیں تو دیرے دیرے بڑے ہوتے جاتے ہیں اچھا اتنی بلندی سے اگر پانی کے قطرات گرے 21:36 آدمی کے بدن پر لگ جائے تو اس پار سے اس پار نکل جائے گا آدمی مر جائے گا لیکن اللہ تعالیٰ کے نظام دیکھئے کہ ہواوں کے ایسے جال بچھا رکھے ہیں کہ وہاں سے قطرہ چلتا ہے تو ہواوں سے رگڑ کھاتا کھاتا کھاتا کھاتا نیچے تک پہنچتے پہنچتے اس کی رفتار بالکل کم ہو جاتی ہے اور بڑے حلیم انداز میں زمین پر گرتا ہے اللہ اکبر اس مقصدیت کی طرف نظر کیجئے تو حیرت ہوتی ہے کہ سچ مچ یہ پوری کائنات بڑے تنظی 22:06 اور بڑے انتظام کے ساتھ چل رہی ہے اور اس کائنات کے پیچھے کوئی مدبر ہے جو بڑی تدبیر اور بڑے انتظام انسرام کے ساتھ اس کائنات کو چلا رہا ہے لواقع means vaccinate impregnate to fertilize fertilization کے بعد کلاوڈ بنتے ہیں اور پھر ہواوں کا ایک کام اور ہوتا ہے اللہ تعالی جہاں حکم دیتا ہے یہ ہوا ہے بادلوں کو وہیں لے جاتی ہیں اور پانی وہیں برستا ہے یہ تو ہوا بارش کے بارے میں اللہ تعالی کا بیان 22:53 اس کے بعد ارشاد فرمایا گیا کہ ہم نے انسان کو ہمیں مسنون سے پیدا کیا ہے ہم نے انسان کو کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے جو ہمیں مسنون سے ہوتی ہے یہاں ایک نکتہ بتا دوں ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے ایوں ذکر فرمایا ہے 23:39 وہی ذات ہے جس نے موت کو اور حیات کو پیدا کیا سوال یہ ہے پہلے موت ہے بعد میں حیات ہے ہونا کیا چاہیے تھا حیات پہلے موت بعد میں لیکن ترتیب برعکس ہے پہلے موت کا ذکر ہے بعد میں حیات ہے بتانا یہ مقصد ہے کہ اگر زندگی کو سمجھنا ہے تو موت سے سمجھو 24:09 زندگی کو موت سے سمجھو موت سے زندگی سمجھ میں آتی ہے کیسے ایک آدمی مر گیا تو پہلے جو چیز آخر میں آئی تھی سب سے پہلے نکلی سب سے آخر میں کونسی چیز آئی تھی روح اس کی دلیل اٹھرامے پارے میں موجود ہے 24:46 انسان پورا بن جاتا ہے اس کے بعد ہم اس کو ایک نئی تخلیق دیتے ہیں کیا مطلب انسان جب پورا بن جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اندر روح پھونتا ہے یعنی جسم کے بن جانے کے بعد روح آتی ہے انسان کے بن جانے کے بعد تو جو چیز سب سے آخر میں آئی تھی مرتے وقت سب سے پہلے نکل جاتی ہے 25:20 آخر میں آئی تھی جو نکل گئی کہتے ہیں اب یہ آدمی مر گیا اس کے بعد گوھر کیجئے اس کے اوپر مردے کے اوپر تو دوسرا مرحلہ کیا اس کے اوپر آتا ہے پورا بدن ٹائٹ ہو جاتا ہے اکڑ جاتا ہے یہ اکڑنا کیا ہے سلسال ہے اکڑنا سلسال ہے کھنکھناتی مٹی مٹی سخت ہو گئی مردے کا بدن اکڑ جاتا ہے یہاں تک کہ اگر آنکھیں نہ بند کرو تو بعد میں آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہاتھ 25:54 اگر اس کا سیدھا نہ کر دے تو ہاتھ جہاں رکھا ہے آپ اسے موڑ نہیں سکتے اکڑ جاتا ہے اس کے بعد تیسرا مرحلہ کیا ہے دیرے دیرے گلنے لگتا ہے سڑنے لگتا ہے یہ ہے ہمیں مسنون آلٹرڈ کلے ہمیں مسنون اور کچھ دنوں تک ایسے ہی اس کو سڑنے دیا جائے تو پانی ہو جاتا ہے نطفہ 26:31 اور اس کے بعد ایسے ہی رہنے دیا جائے تو مٹی ہو جاتا ہے اللہ اکبر توراب اس کے بعد تین تین کے بعد ہمیں مسنون ہمیں مسنون کے بعد سلسال یہ ترتیب ہے اب اس ترتیب کو اگر سمجھنا ہے تو موت سے سمجھو کہ انسان بنا کیسے ہے پہلے روح نکلی اس کے بعد انسان اکڑ گیا یہ ہے سلسال پھر گل گیا یہ ہے ہمیں مسنون اس کے بعد پانی ہو گیا یہ ہے تین کیچڑ 27:05 اور اس کے بعد سوک کر کے مٹی ہو گیا یہ ہے توراب توراب تین ہمیں مسنون سلسال یہ ترتیب ہے اس ترتیب کو سمجھنا تو موت سے سمجھو یہاں ہمیں مسنون کا بطور خاص ذکر ہے ہم نے انسان کو سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے بدبودار گارے سے بنایا ہے اب بتاؤ انسان کی تخلید جب بدبودار گارے سے ہوئی ہے گندے تجھے غرور زیبا دیتا ہے 27:39 تجھے تکبر زیبا دیتا ہے تجھے عجاب زیبا دیتا ہے اتراہت تجھے زیبا دیتی ہے اکڑ تجھے زیبا دیتی ہے تیرا مادہ تخلیق ہی سڑا ہوا ہے اے سڑے ہوئے وجود تجھے فخر زیبا نہیں سڑے ہوئے وجود تجھے تکبر زیبا نہیں سڑے ہوئے وجود تجھے اتراہت زیبا نہیں اس لئے کہ ہم نے تجھے ہمیں مسنون سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے اس کے بعد فرمایا جا رہا ہے 28:15 جب میں نے انسان کو پورا بنا لیا تصویہ کر لیا اس کا تو میں نے اس کے اندر اپنی روح پھونک دی بعض لوگوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جب یہ فرما دیا کہ میں نے اپنی روح پھونک دی تو یہ حلول و اتحاد کی دلیل ہو گئی کہ انسان اللہ کا اوطار بن گیا اس لئے کہ اللہ نے اپنی روح پھونکی ہے نا تو اللہ کی روح جب چلی گئی تو کائنات کی ہرش خدا ہے وحدت الوجود کے قائلین یہ تو کہتے ہیں 28:46 کہ کائنات کی ہر شئے خدا ہے اس لئے کہ اللہ نے فرمایا میں نے اپنی روح اس میں پھوک دی فنفختو میں نے پھوک دی فی ہے اس کے اندر یعنی آدمی میں روحی اپنی روح جب اللہ کی روح اس کے اندر آگئی تب تو ہر شئے اللہ ہو گئی یہ دلیل ہے وحدت الوجود کی قائلین کی لیکن میں ایک مثال سے آپ کو سمجھاؤں یہ مثال ذہن میں رکھو یہ مسئلہ بالکل منقع ہو جائے گا واضح ہو جائے گا افتا بے عالم تاب کو 29:24 مہرِ عالمتاب کو غرشیدِ جہاں کو سورج کو قوتِ گویا ہی عطا کر دی جائے بولنے لگے اور وہ یہ کہے کہ میں نے اپنی روشنی زمین میں پہنچا دی یہ بولے کون سورج سورج یہ بولے اس کو اللہ قوتِ گویا ہی دے دے کہ میں نے اپنی روشنی زمین میں پہنچا دی زمین پر پہنچا دی تو کیا 29:59 اس کا یہ مطلب ہوا کہ کرنے یہی رہ گئی روشنی یہی رہ گئی نہیں روشنی سورج سے نکل کر کے زمین پر آئی لیکن اب بھی پوری روشنی سورج کے ساتھ وابستہ ہے یہی وجہ ہے سورج پھر اپنی روشنی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور کائناک تاریخ ہو جاتی ہے تو دیکھو 30:25 سورج نے وہاں سے اپنی روشنی زمین پر بھیجی لیکن روشنی اس سے الگ نہیں ہوئی ایسے ہی اگر اللہ نے یہ کہہ دیا کہ میں نے اپنی روح اس کے اندر پھوک دی تو اس کا یہ تھوڑی مطلب ہوا کہ روح اس کے اندر اس سے الگ ہو کر کے آگئی ہے اگر ایسا ہوتا تب حلول و اتحاد کی دلیل بنتی خالق الگ ہے مخلوق الگ ہے اب دلگ ہے مابود الگ ہے دونوں میں بہت فرق ہے بہت بعید اس کے بعد یہ فرمایا گیا 31:06 یہ بڑا ہے اس کی دعویٰ ہے شیطان کا اللہ کے سامنے کہ تُو نے مجھے اس کی وجہ سے گمراہ کیا آدم کی وجہ سے تو میں چیزوں کو بہت خوبصورت بناوں گا دیکھو آدمی کی فطرت میں توحید داخل ہے لیکن شرک کسرت سے کیوں ہے اس کی وجہ یہ ہے 31:36 کہ فطری طور پر اللہ تعالیٰ نے انسان کو حسن پرست بنایا ہے اچھی چیزوں کو دیکھتا ہے تو مائل ہو جاتا ہے خوبصورتی کی طرف مائل ہو جاتا ہے شیطان اس فطرت سے واقف ہے وہ یہ اچھی طرح سمجھتا ہے کہ انسان کی فطرت میں حسن سے محبت ڈال دی گئی ہے لہذا اب اس کو اگر گمراہ کرنا ہے تو چیزوں کو خوبصورت بناو تزین کا مطلب سمار دینا یعنی گوبر کے اوپر سونے کا ملمہ چڑھا دیتا ہے 32:07 اور آدمی دھوکے میں پڑ جاتا ہے اندر گوبر رہتا ہے اوپر سے سونے کا پانی رہتا ہے اسی کو دھوکہ کہا گیا ہے دھوکہ دھوکہ کسے کہتے ہیں یہی نہ کہ زہر کو تریاغ سمجھ لیا گیا یہی تو دھوکہ ہے پیتل کو سونا سمجھ لیا گیا یہی تو دھوکہ ہے دھوکہ کسے کہتے ہیں یہی نہ کہ زہر کو تریاغ سمجھ لیا گیا دھوکہ یہی تو ہے کہ پیتل کو سونا سمجھ لیا گیا شیطان کا یہی کام ہے کہ تزین کے ذریعے خوبصورت بنا کر کے شیعہ کو بدی 32:40 کو خوبصورت بنا دیتا ہے تاکہ انسان خوبصورت دیکھ کر کے بدی کو اس کی طرف مائل ہو جائے ونہاں بد اپنی اصلی حالت میں رہے انسان کبھی مائل نہیں ہوگا تو شیطان کا جال جو ہے تزین سے بھرا ہوا ہے دامِ ہم رنگِ زمین دامِ رنگِ زمین بہت خوبصورت جال بھی جاتا ہے اور اس نے کہہ دیا کہ تیری عزت کی قسم سب کو گمراہ کر دوں گا سب کو گمراہ کر دوں گا 33:12 صرف تیرے مخلص بندے ایسے ہوں گے جن کو میں گمراہ نہیں کر پاؤں گا اب ایک سوال یہاں ہے تیرے جو مخلص بندے ہوں گے ان کو گمراہ نہیں کر پاؤں گا حضرت آدم علیہ السلام کو گمراہ کر دیا نا گمراہ کرنے کا کیا مطلب اللہ نے کہا تھا کہ اس درخت کے قریب نہ جانا چلے گے بہکا دیا نا بہکاوے میں آگئے تو مخلص نہیں رہ گئے سوال یہ ہے بہک گئے تو مخلص نہیں رہ گئے جواب اس کا یہ ہے 33:42 کہ بہکنے کے بعد اگر آدمی توبہ نہ کرے برائی سے نیکی کی طرف نہ پلٹے تب سمجھو مخلص نہیں ہے اگر گناہ کے احساس کے بعد غلطی کے احساس کے بعد فوراً وہ پلٹ آئے نیکی کی طرف تب بھی وہ مخلص ہی رہتا ہے مخلص وہ نہیں رہتا جو گناہ کرنے کے بعد توبہ کر کے اللہ کی طرف نہیں پلٹتا اور حضرت آدم مخلص تھے 34:11 اس لئے تو غلطی کے بعد فوراً رجوع ہوئی اللہ کی طرف اس کے بعد بیان کیا جا رہا ہے جہنم کے سات دروازے جنت کے کتنے دروازے آٹھ وہی سات ہی تھے وہ تو روزہ داروں کے لئے ایک ایکسٹرا دروازہ بنا دیا گیا ہے جہنم کے سات دروازے کیوں سات دروازے کیوں میں نے جہاں تک غور کیا ہے 34:49 یہ سمجھاؤں آج یہ بات لے کر جاؤ شریعت متحرہ میں قرآن حکیم میں احادیث شریفہ میں جو اصولی محلقات بیان کیے گئے ہیں کہ سات جو اصلی ہلاک کرنے والی ہیں انسان کو اگر ان کو شمار کیا جائے تو سات کی عدد میں منحصر ہیں یعنی انسان کو ہلاک کرنے والی جو چیزیں ہیں بنیادی وہ سات ہیں اصولی محلقات 35:28 کو اگر شمار کیا جائے تو وہ ساتھ ہیں گنو شرک ایک اصولی محلق ہے قطع رحم رشتہ داری کو کاٹنا قتل زنا جھوٹی گواہی ظلم بغی یہ سات چیزیں یہ اصولی محلقات ہیں اس لئے جہنم کے سات بڑے دروازے رکھے گئے ہیں چھوٹے چھوٹے دروازے تو بہت ہوں گے 36:12 یہ سات بڑے بڑے گیٹس ہیں سیون گیٹس یعنی سیون دورز نہیں دورز تو بہت ہوں گے سیون گیٹس ہیں بہت بڑے بڑے دروازے ہیں سات اس لیے کہ شریعت متحرہ نے اصولی محلقات سات بتائیں اب جہنم کا تذکرہ ہوا تو اب جنت کا تذکرہ ضروری تھا اللہ تعالیٰ نے فرمایا جنت جانتے ہو کیسی ہے لا يَمَسُّهُمْ فِي أَنَّصَبُوا وَمَا هُمْ مِنَا بِمُخْرَجِينَ ایک جگہ ایک اور صفت فرمائے گی لا يَبْغ 36:44 وہاں تھکن نہیں ہوگی اب آپ یہ سوال کریں گے کہ تھکن کا تذکرہ کرنے کی کیا ضرورت تھی جنت میں کھیتی تھوڑی کرنی ہے جنت میں آفیس میں تھوڑی جانا ہے تو تھکن کیسے ہوگی آفیس تو جانا نہیں ہے کھیت میں تو کام کرنا نہیں ہے تھکن کا ذکر کیسے آیا بتایا گیا کہ کبھی آدمی گھومنے لگتا ہے تفریح کرنے لگتا ہے تفریح کرتے کرتے تھک جاتا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا جنت میں صرف تفریح کرنا ہے تفرج کرنا ہے 37:16 لیکن کبھی کبھی آدمی تفریح کرتے کرتے تھک جاتا ہے اللہ فرماتا ہے ہماری جنت کے اندر تفریح کرنے کے بعد بھی تھکن لائق نہیں ہوگی گومتے رہو خوب مزے کرتے رہو خوب پارٹیاں کرتے رہو خوب پھیجتے رہو خوب کھاتے رہو ہاں ایسا ہے وَمَا هُم مِنَا بِمُخْرَجِينَ یہاں آدمی کام کرتا تھک جاتا ہے دوسرے وَمَا هُم مِنَا بِمُخْرَجِينَ وہاں سے نکالے نہیں جائیں گے یہاں دھڑکا لگا رہ 37:48 جنت میں یہ خدشہ نہیں رہے گا یہ کھٹکا نہیں رہے گا یہ خلیش نہیں رہے گی یہ اندیشہ نہیں رہے گا کہ یہاں سے نکالے جائیں گے اچھا یہ بات بھی صحیح ہے ایک آدمی ایک جگہ رہ رہے رہتے رہتے تنگ ہو جاتا ہے بور ہو جاتا ہے تو گھر سے نکل کر کے اپنے شہر سے نکل کر کے پکنک سپاٹ پہ جاتا ہے 38:12 کہیں چلا جاتا ہے گھومنے کیوں اس لئے کہ رہتے رہتے ایک جگہ پہ بور ہو گیا ہے قرآن اکیم کہتا ہے ہماری جنت ایسی ہے جہاں رہو گے بور نہیں ہوگے لا يبغونا نا حیوالا وہاں سے حول کی خواہش نہیں کرے گا یہاں سے وہاں چلے جائیں ہر جگہ پکنیکی سپارٹ ہے اللہ ہم تمام مسلمانوں کو جنت الفردہ سطح فرمائے جنت اس کے بعد ایک بڑی عجیب بات فرمائی گئی کہ اللہ کے رحم و کرم پہ لوگ گناہ کرتے رہتے ہیں اللہ بڑا رحیم ہے اللہ ب 38:43 بڑا رحم کرنے والا ہے بڑا معاف کر دینے والا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا خالی میری رحمت دیکھ رہے ہو میرے بندوں کو اے میرے حبیب بتا دو کہ میں غفور الرحیم ہوتا ہوں لیکن میرا عذاب عذاب علیم ہے یہ دونوں آیتیں ایک جگہ ہیں کہیں میرے رحمت پر ناز کرتے ہوئے گناہوں کی دلدل میں نہ ڈوب جانا میرے بندوں کو خبردار کر دو 39:13 لیکن میرا عذاب عذاب علیم ہے تو جہاں آدمی اللہ تعالیٰ کی رحمت کو پیش نظر رکھے وہیں اللہ کی قہاریت اور جباریت کو بھی مدد نظر رکھے یہ اللہ رحیم ہوتے ساتھ ساتھ اللہ قہار بھی جبار بھی آگے ایک کائناتی حقیقت بیان کی جا رہی ہے یہ پہاڑ دیکھ رہے ہو نا یہ پہاڑ بلا وجہ نہیں 39:58 اس زمین پر رکھے گئے ہیں مقصد ہے ان کا مقصد کیا ہے بتایا گیا ہم نے اس زمین پر پہاڑوں کا جو کھونٹا ٹھوک دیا ہے اس کی علت کیا ہے کہیں یہ لے کر کے تمہیں ہل نہ جائے ایسا نہ ہو کہ تمہیں لے کر کے ہل نہ جائے تمہیں لے کر ہل نہ جائے لیسٹ ایٹ شوڈ 40:28 کہیں تمہیں لے کر ہل نہ جائے یہ وجہ ہے اس کو اس طرح سمجھو کہ کوئی جسم کوئی جسم اگر مرکز کے ارد گرد گھومتا ہو اور اس کے بیلنسنگ میں کمی آ جائے تو اس کا توازن بگڑ جاتا ہے جیسے ایک پنکھا اس میں تین بلیڈ ہیں ایک بلیڈ کے اندر اگر خرابی آ جائے اس لیے کہ ایک مرکز کے ارد گرد گھوم رہا ہے پنکھا اور تین بلیڈ ہیں 41:04 اگر ایک بلیڈ کے اندر کوئی خرابی آ جائے تو پنکہ جھٹکے لینے لگے گا لرزنے لگے گا اس لیے کہ اس کی بیلنسنگ میں اس کے توازن میں کمی آ گئی ایسے ہی زمین کا معاملہ ہے زمین اپنے مہور پر گھوم رہی ہے نا اور جیسے ہی اپنے مرکز پر گھومنے والی کوئی شے ڈس بیلنس ہونے لگے تو نیٹ سینٹری فیوگل فورس 41:42 یعنی مرکز گریز قوت فوراً محسوس کردار ادا کرنے لگتی ہے اور وہ جسم جھٹکے لینے لگتا ہے تو اگر اس طریقے سے زمین جھٹکے لینے لگے تو تمہاری بھلڈیاں ہی رہیں گی تم سیدھے چل نہیں سکتے لہذا یہ پہاڑ زمین کے لیے ویسے ہی ہیں جیسے کسی کار میں ویل بیلنسنگ کے لیے چھوٹے چھوٹے جو سیسے ہوتے ہیں وہ ہوتے ہیں کار کا پہیا اگر 42:12 انڈس بیلنس ہو جائے تو اس کو بیلنس کرنے کے لئے کیا کرتے ہیں اس کے اندر جو چھوڑے چھوڑے سیسے کے وہ ہوتے ہیں گولے ان کو صحیح کر دیجئے اب اس لئے کہ وہ بھی مرکز کے اردگرد گھومتا ہے یہی حال پہاڑوں کا اگر پہاڑ نہ ہوتے تو زمین تم کو لے کر ہل جاتی تمہاری بیڑیاں ہی گر جاتی تم سیدھے سے چل نہیں سکتے یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا حسان ہے کہ اس نے زمین کو بنانے کے بعد اس کے اوپر پہاڑوں کا کھونٹا ٹ 42:49 اس کے بعد یہ فرمایا وَنُجُومُمُسَخَرَاتُمْ بِأَمْرِيَا کیا بات کہیے یہ ستارے اللہ فرماتا ہے میرے حکم سے مسخر ہیں دیکھیں ایک تو ہمارا یہ کہکشانی نظام ہے سورج کے ساتھ جو پورا نظام ہے ہمارا نظام شمسی جانتے ہیں کتنا بڑا ہے یہ میٹھمیٹکس کے پیمانے تھک تھک جائیں تیلکولیشن نہیں کر سکتے آپ پورا ہمارا نظام شمسی جس کو لے کر کے سورج گھوم رہا ہے ایک ستارہ ایسا ہے جس کو ہم جوپیٹر کہتے ہیں 43:23 یہ پورا ہمارا جو شمسی نظام ہے اس کے حجم کے آدھا بھی نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے مشتری کو کیوں بنایا ہے مشتری کو اس وجہ سے بنایا ہے سائنس نائے بولتے ہیں کہ آسمان سے کومٹس یعنی دھمدار ستارے جو بہت خطرناک ہوتے ہیں وہ زمین کی طرف آتے ہیں اگر انہیں روکا نہ جائے تو زمین پر تباہی مت جائے تو ان کومٹس کو دھمدار ستاروں کو روکنے کے لیے یہ مشتری بنایا گیا ہے 43:54 اس کی کشش اتنی ہے بہت سارے شہابے بہت سارے کومٹس اس کے اندر گر جاتے ہیں اور یا تو کشش سے سکل کی وجہ سے کشش کی وجہ سے ان کی رفتار دھیمی پڑ جاتی ہے اور پھر ان کی رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے یہ فضائی میں گم ہو جاتے ہیں یہ ستارے یہ ہمارے حکم سے مسخر ہیں اس کے بعد یہ فرمایا گیا کہ جو لوگ اللہ کے علاوہ پکارتے ہیں دوسروں کو مرنے کے بعد بھی ان کو اپنا معبود مانتے ہیں ان کے در پر جبی سائی کرتے ہیں 44:27 ان کو اپنا حاجت روا مانتے ہیں فریادرس مانتے ہیں یہ اموات ہیں غیر احیاء ہیں یہ دو صفتیں لائی گئے ہیں ان کی اموات کا مطلب کیا ان کو موت آ چکی ہے اچھا بات ختم تھی اموات ان کے اوپر موت آ چکی ہے بات ختم تھی غیر احیاء کہنے کی کیا ضرورت تھی کہہ دیا گیا they have died وہ مر چکے ہیں finish معاملہ ختم 45:00 مر چکے ہیں آگے غیر و احیاء کہنے کی کیا ضرورت تھی they are dead not alive تو they are dead کہ دیا گیا not alive کہنے کی کیا ضرورت تھی they are dead finish they are dead not alive وہ مر گئے ہیں زندہ نہیں ہیں تو they are dead سے کام چل گیا تھا not alive علاق سے کہنے کی کیا ضرورت تھی گویا مر گئے ہیں پھر اس کے بعد کہا جا رہا ہے 45:30 not alive زندہ نہیں ہے یعنی یہ نہ سمجھو کہ دنیا میں جس طرح زندہ تھے ہم مرنے کے بعد وہ ایسی زندہ ہیں نہیں اس زندگی سے وہ متصرف ہی نہیں ہے جیسے یہاں تم پکارتے تھے تو وہ سنتے تھے ان کو بھلاتے تھے تو وہ آپ کے پاس آتے تھے تم ان کے پاس جاتے تھے ایسی زندگی انہیں حاصل نہیں ہے ایسی زندگی ہے جس کو تم سمجھ نہیں سکتے اسی وجہ سے they are dead کے بعد not alive کہا گیا امواتن غیر وحیہ they are dead not alive کوئی ایسا نہ سمجھ لے 46:01 ہماری دنیاوی زندگی سے متصف ہے قطعاً ایسا نہیں ہے اس کے بعد ایک بڑی پیاری بات فرمائی جاری ہے کہا کہ جانوروں میں تمہارے لئے عبرت ہے گائے کو دیکھ لو بھائس کو دیکھ لو بکری کو دیکھ لو جانتے ہو دودھ کیسے نکلتا ہے بھائس سے گائے سے بکری سے یہ جب چارہ کھاتے ہیں تو میدہ 46:38 اس چارے کو پیستا ہے پیسنے کے بعد فضلہ بنتا ہے فضلے کے اوپر دودھ اور دودھ کے اوپر خون یعنی دودھ کدھر ہوتا ہے خون اور گوبر کے درمیان میدے نے چارے کو پیسا پیسنے کے بعد نیچے فضلہ ہے گوبر ہے گوبر کے اوپر دودھ ہے دودھ کے اوپر خون ہے گوبر اور خون کے درمیان لبنن خالصن 47:10 خالص دودھ خالص دودھ کیوں کہا کہ نیچے گوبر اوپر خون نہ تو خون کی ملاوت اس کے اندر نہ تو گوبر کی ملاوت اس کے اندر نہ تو گوبر ملا ہوا اور نہ تو خون ملا ہوا لبن خالص نکالتے ہیں بیچ سے کتنی بڑی قدرت ہے ہماری اور پھر جگر کیا کرتا ہے خون کو جو اوپر ہے دودھ کے شریانوں میں بھیج دیتا ہے پورے بدن میں خون چلا جاتا ہے 47:44 اور دودھ کو جانوروں کے تھنوں میں بھیج دیتا ہے اور فضلہ وہی رہ جاتا ہے گوبر کی شکل میں باہر نکالا کیا قدرت ہے اللہ سبحان اللہ جس نے بنایا ہے ان جانوروں کو اس بناوٹ کے اوپر اس میکنگ کے اوپر اس ساخت کے اوپر حیرت ہوتی ہے اور بے اختیار زبان پر اللہ تعالیٰ کی تصویر اور تعریف آ جاتی ہے تب ہی تو کہا دیکھو جانوروں میں تمہارے لئے عبرت ہے غور کرو دودھ تمہیں کیسے ملتا ہے 48:13 اس کے بغیر تم چائے نہیں پیتے ہو ہمارا شکریہ تو کم سے کم ادا کر لو چائے پیتے وقت یہ دودھ کیسے نکلا ہے کبھی غور کرتے ہو قرآن کہتے ہیں غور کرو غور کرو اور جانتے ہیں دودھ کیسے بنتا ہے قرآن کے نزول کے ایک ہزار سال کے بعد دریافت ہوا کہ جانور کو پیٹ میں کس طریقے کا ایک کیمیاوی تعامل ہوتا ہے پھر دودھ بنتا ہے ایک ہزار سال کے بعد دریافت ہوا ہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے شہد کی مکھی کا ذکر فرمائے اس لیے کہ 48:52 چودھویں پارے کی یہ صورت جس کی آیات کی ہم تفسیر ابھی کر رہے ہیں شہد کی مکھی کے نام ہی سے ہے نہل نہل کا معنی بھی شہد کی مکھی اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا وَأَوْحَا رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اِتَّخِذِ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ ثُمَّ قُلِ مِنْ كُلِّ ثَمَرَاتِ فَسُلُكِ سُبُولَ رَبِّكِ زُلُ 49:28 کیا بات ہے؟ کیا گفتگو ہے؟ کیا بولنے کی سٹائل ہے؟ اللہ اکبر قرآن جائے بلاغت میں سجدہ ریز ہو جائے اسلوب کلمہ پڑھنے لگے ایسے گفتگو ہے ایسے الفاظ فرمایا گیا ہم نے بی کو انسپائر کیا انسپائر دبی ہم نے سجا دیا اس کی فطرت میں داخل کر دیا ہے شہد کی مکھی کے کیا؟ یہاں دو باتیں بتائی گئی ہیں ایک تو 50:02 شہد کی مکھیوں کی سردار موننس شہد کی مکھی ہوتی ہے نہ کہ نر عام طور پر کیا سمجھا جاتا تھا شیکسپیر کی کتاب پڑھیں گے نا تو اس میں یہ پتا چلے گا وہ بتاتا یہ ہے کہ شہد میں جو نر ہوتا ہے وہ چھتے کا سردار ہوتا ہے یہاں بتا گیا یعنی تخیبی موننس کا سیگہ لائے گیا یعنی حکمرہ جو ہوتی ہے شہد کی مکھی اور شہد کے چھتے پر جو حکمرہ ہوتی ہے موننس ہوتی ہے وہ رانی ہوتی ہے راجہ نہیں 50:33 رانی حاکم ہوتی ہے وہی انڈے دیتی ہے اور تمام کی تمام مکھیاں شہد کی اس کی حفاظت کرتی ہیں وہ بیٹھی رہتی ہے اچھا ایک بات نہیں معلوم ہے کہ وہ موننس ہوتی ہے رانی ہوتی ہے دوسرے تین ہی جگہ یہ شہد کے چھتے لگاتی ہیں چوتھی کئی کوئی جگہ نہیں ہے وہ تین جگہیں بتا دی گئے مینل جیبال ماؤنٹن پہاڑ بویوتن گھر کسی کسی بیلڈنگوں پر لگا رہے رہے تھے بڑے بڑے چھتے اوہ ممہ یاری شون 51:06 بڑی بڑی تٹیوں کے اوپر جیسے تم کھڑا کر دیتے ہو جیسے تم کھڑا کر دیتے ہو یعنی بلندی تو اس میں درخت بھی آ گیا ایک تو پڑھ ماؤنٹن شجر جبالی درختوں پر تٹیوں کے اوپر یعنی درخت اور اونچی جگہیں اس کے علاوہ شہد کی مکھی کہیں ادھر ادھر چھتا نہیں لگاتی ہے 51:44 اللہ تعالیٰ نے جو بتا دیا بائیولوجی اس سے زیادہ کچھ نہیں بول سکتی جتنا بتا دیا اتنا ہی ہے شہد کی مکھی کے بارے پر پھر فرمایا پھر ہم نے کہا اس کو حکم دیا انسپائر کیا کہ کھا جا کر کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ غلط پھول سے زہریلے پھول سے کوئی قطرہ چوس کر کے آ جاتی ہے جو پورے شہد کے چھتے کے لیے خطرناک ہوتا ہے تو فوراں رانی اس کو پکڑتی ہے اور قتل کر ڈالتی ہے مار ڈالتی ہے 52:15 اس میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ کسی ایک آدمی کی وجہ سے پوری قوم تباہ ہو رہی تو ایک آدمی کو ختم کر دینا چاہیے یہی وجہ ہے کہ پورا بدن جب خراب ہونے کو ہوتا ہے تو ایک عضو کو ڈاکٹر کاٹ کر کے پھینک دیتا ہے بڑا زبردست نظام ہے حکمرانی کا شہد کی مکھیوں کے ہاں فمکلی پھر کھا منکلی سمرہ تمام پھالوں سے اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ ایک پونڈ شہد جمع کرنے کے لیے 52:47 شہد کی مکھیوں کو چار ملین یعنی چالیس لاکھ پھولوں کا رس چوسنا پڑتا ہے تب شہد بنتا ہے یہ سمرات کا لفظ استعمال ہو جمع سمر نہیں سمرات چار ملین پھولوں کا رس چوسنا پڑتا ہے شہد کی مکھیوں کو تب جا کر کے ایک پونڈ شہد کا بنتا ہے یہ ہے پونڈ شہد بنانے کے لیے رس چوسنے کے لیے جانتے ہیں شہد کی مکھی کو کتنا سفر کرنا پڑتا ہے 53:25 تقریباً اس کا مجموعی فاصلہ جو وہ تیہ کرتی ہے ایک پونٹ شہد بنانے میں اس قورے عرض کے تین مرتبہ گھومنے کے یعنی دنیا کا تین دفعہ چکر کٹ لے کتا سفر ہو جاتا ہے اللہ حافظ آگے فرمایا گیا فی شفاء للناس اس کے اندر شفاء ہے اب شفاء کے وسیع کو مفہوم کر لیجئے ایڈز کے لئے بھی شفاء ہے میں تو کہتا ہوں میڈیکل سائنس ذرا شہد کے اوپر غور کرے شفاء للناس تمام بیماریوں کے لئے شفاء ہے 54:00 اور ایک بہترین پریزرویٹو ہے اس کے اندر کوئی بھی چیز ڈال دو سارے گی نہیں بہترین پریزرویٹو ہے یعنی یہ ایک قسم کا محافظ ہے بیکٹیریا سے اور اس کے اندر اچھے اچھے ویٹیمنز مینرلز موجود ہیں آگے فرمایا کہ اس کے پیٹ سے نکلتا ہے یہ کہنے کی کی ضرورت تھی اس کے پیٹ سے نکلتا ہے اللہ یہ فرما رہا ہے شہد ایسے نہیں بنتا 54:29 کہ شہد کی مکھی کسی پھول سے رس چوز کر کے آئی وہی تم کو دے دیا نہیں اگر وہی دے دیتی تو شہد نہیں بنتا بلکہ وہ جو چوز کر کے پھولوں سے رس کو لائی ہے وہ پیٹ میں لے جاتی ہے اور پیٹ میں لے جانے کے بعد وہاں کیمیاوی تعامل ہوتا ہے گویا کہ ایک لیب ہے اس کا پیٹ ایک لیبوریٹری ہے وہاں کیمیاوی تعامل ہوتا ہے اور کیمیاوی تعامل کے بعد شہد بنتا ہے پھر اس کو اگلتی ہے تب شہد بنتا ہے 54:54 اپنے پیٹ سے نکالتی ہے اس کے پیٹ سے نکلتا ہے ایسے شہد نہیں بنتا ہے یہ زہریلی مخلوق اور شہد کے بننے کا ایک عجیب غریب راز ہے کہ پھولوں سے رش چوز کر کے لاتی ہے اور زہر میں ملا دیتی ہے اس کو بعض بات شہد کی مکیہ تو ایسے ہوتی ہیں اگر انہیں چھیڑ دیا جائے تو اگر آدمی پانی میں کوت پڑے تو پانی میں سے سر اٹھاتا ہے تو ڈنک بارتی ہیں اس کو چھوڑتی نہیں مارتے دم تک نہیں چھوڑتی مار ڈالتی ہیں اس کو 55:28 یہ خطرناک ہوتی ہے زہری نہیں ہوتی تب ہی تو آدمی مر جاتا ہے ان کے ڈنگوں سے اس کے بعد یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے لئے مثالیں نہ بیان کرو کیسے انسان مثالیں بیان کرتا ہے پرائم منشٹر تک پہنچنے کے لئے اس کے نیچے جو ہوتے ہیں ان کا وسیلہ کوئے سے پانی نکالنے کے لئے ڈول اور رسی کا وسیلہ 55:59 لہذا اللہ تک پہنچنے کے لئے بزرگوں کا وسیلہ اللہ فرماتا ہے اللہ کے لئے تم سے کم مثالیں مت بیان کرو اس لئے کہ اللہ دنیا بھی بادشاہ کی طرح نہیں ہے کہ اس تک پہنچنے کے لئے کسی چپ رسی کی ضرورت پڑے اس کو پکارو اللہ فرماتا ہے ہم تو تمہاری شہر رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں رگ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں ہم کو پکارو کسی وسیلے کی ضرورت نہیں ہے مثالیں مت بیان کرو اللہ کے لئے اس کے بعد یہ ارشاد فرمایا گیا 56:35 وَاللَّهُ أَخْرَجَكُم مِّن مُطُونِ اُمَّهَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَالَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفِدَةَ لَا لَكُمْ تَشْكُرُونَ وہی ذات ہے جس نے تمہاری ماہوں کے پیٹوں سے نکالا تم کچھ نہیں جانتے تھے اس نے تمہیں سماعتہ تاکہ بسارتہ تاکہ اقلہ تاکہ تاکہ تم اللہ کا شکر ادا کرو یہ آیت بتا رہی ہے کہ آدمی ماہ کے پیٹ سے علم 57:04 ایک صاحب تقریر کر رہے تھے ارے کیا جانے یہ وہابی غوث العظم شیخ عبدالقادر جیلانی کی کراوت پیدا ہوئے تو پندرہ پارے کے حافظ دے پندرہ پارے کے حافظ دے قرآن کہتا ہے کہ آدمی پیدا ہوتا ہے تو ایک لفظ نہیں جانتا ہے کسی چیز کا علم نہیں ہوتا علم لے کر نہیں آتا استعدادات علم لے کر آتا ہے اب جو آدمی ان استعدادات کو جتنا استعمال کرے اتنا زیادہ عالم بنے گا جتنا وہ اتنا بڑا عالم بنے گا اس کے بعد فرمایا گیا تاہ کے ساتھ دوسرے کو شریک 57:38 آقا اور غلام دونوں انسان ہوتے ہیں ایک ہی جنس کے ہوتے ہیں لیکن دونوں کو برابر نہیں سمجھا جاتا آقا آقا غلام غلام ہے مالک مالک ہے نوکر نوکر ہے جبکہ مالک اور نوکر دونوں انسان ہیں انسانیت میں دونوں شریک ہیں ایک جنس کے ہے تم برابر نہیں سمجھتے ان کو عبد اور معبود میں کتنا فرق ہے پھر اللہ کے ساتھ بندے کو کیوں شریک کرتے ہو اللہ کتنی پیاری دلیل ہے بندے کی مثال غلام کسی ہے اور اللہ کی مثال 58:10 آقا جیسی ہے اور مالک اور نوکر دنیا میں تم برابر نہیں سمجھتے کیوں مالک اور نوکر دونوں برابر ہیں تو پھر عبد اور معبود دونوں کو برابر کیوں کرتے ہو یہ شرکی کی تردید میں بڑی پیاری دلیل ہے اس کے بعد بڑی پیاری بات کہہ جا رہی ہے کہا کہ کسی حکومت کے پھلنے پھولنے کے لیے چھے چیزیں ضروری ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ تمہیں عدل کا حکم دیتا ہے انصاف کا 58:48 اگر انصاف کروگے تو انصاف کا سمرہ کیا ہے فتح و نصرت انصاف کروگے تو تمہیں فتح اور نصرت ملے گی احسان احسان کروگے تو نیکو نامی ہوگی تمہاری نیک نامی کا سبب بنے گا احسان و اطاعت القربہ اور صلح رحمی کروگے رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کروگے تو اس کا فائدہ الفتح محبت بڑھے گی وینہان الفحشاء والمنکر اگر تم فحشاء میں 59:18 جنسی خواہشات کے چکر میں پڑھو گئے تو تمہاری دین و دنیا دونوں برباد ہو جائے یہ سمرہ ہے اس کا وَيْنَا لِلْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَر مُنْكَر مانے ناماقول بات اگر کوئی آدمی ناماقول بات بولتا ہے تو اپنے خلاف اپنے دشمنوں کو تیار کرتا ہے یہ مُنْکَر کا سمرہ ہے وَالْبَغْيَ اور آدمی اگر ظلم ازادتی کرتا ہے تو وہ اپنے مقاصد سے محروم ہو جاتا ہے گویا کسی عارف نے سچ کہا کہ اگر یہ چ 59:51 اس کے بعد قرآن حکیم کے منظل ملاللہ ہونے کے ایک دلیل دی گئی بڑی پیاری لوگ یہ کہتے کہ میرا رسول کسی سے سیکھ کر کے یہ باتیں کہتا ہے لوگ کہتے کہ یہ غلام ہے عجمی غلام ہے عربی نہیں ہے وہ اس سے یہ سیکھ کر کے یہ باتیں بیان کرتے ہیں ایک آدمی ان کو سیکھا دیتا ہے جواب دیا گیا وہ غلام تو عجمی ہے اور یہ قرآن عربی زبان میں ہے 60:21 یعنی یہ قرآن عربی میں ہے اور وہ جو غلام ہے جس کے بارے میں کہتے ہیں انہی سے سیکھ کر کے اسی سے سیکھ کر کے قرآن بیان کرتے ہیں وہ تو عجمی ہے قرآن تو خالص عربی میں ہے یعنی یہ پروپیگنڈا بالکل صحیح نہیں ہے ایک عجمی جو عربی زبان کو نہ جانتا اتنا بڑا کلام بلاغت نظام کیسے لا سکتا ہے اتنے حقائق و معارف رموز و اسرار کیسے بیان کر سکتا ہے آخر میں فرمایا گیا کہ اگر کوئی آدمی دائی ہے دعوت دے رہا ہے تو دعوت 61:00 تین طریقے سے دے حکمت سے دعوت دے معزت حسنہ کے ساتھ دعوت دے اور تیسرے مجادلہ یعنی ضرورت پڑے تو بحث کرے بینش کے لیے باب دانش کے لیے حکمت انداز بڑا اچھا ہو سمجھانے کا انداز بہت اچھا ہو کہ دل کی گہرائیوں میں اتر جائے وقت اچھا چنے یہ سب حکمت کے دائرے میں آ جاتے ہیں 61:36 اچھے اسلوب میں اچھے انداز میں عربابِ بینش کے سامنے اچھے دلائل کے ساتھ اپنی بات کو پیش کرے یہ ہے حکمت اور معزتِ حسنہ یہ عوام کے لئے ہے سیدھے سادھے انداز میں جنت جہنم ان سب کا بیان کر کے ان کو اللہ کی طرف دعوت دے اور وجہ دلوں بعض لوگ ہوتے بحث پر اتارو ہو جاتے یہ ایسا کیسے وہ ایسا کیسے تو اگر مجادلے کی ضرورت پڑے تو پھر 62:03 بحث کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ لیکن اس میں بھی اخلاقیت کو ملحوظ رکھو کہیں بھی اخلاقی اصول مجرور نہ ہونے پائیں یعنی گالی گلوچ ترشی ہوٹنگ یہ ساری چیزیں نہیں ہونی چاہیں گویا دعوت کے تین طریقے حکمت معزت اور مجادلہ تو عرباب بینش کے لئے عرباب دانش کے لئے حکمت کا طریقہ عوام کے لئے معزت کا طریقہ اور 62:31 اہل خصومت کے لئے مجادلت کا طریقہ یہ تھا چودھویں پارے کا خلاصہ اللہ ہمیں نیک عمل اور اچھی سمجھ کی توفیق عطا فرمائے وآخر دعوانا الحمدللہ رب العالمين
Tampilkan transkrip lengkap