♪ Playing in the audio bar belowLectures & RemindersManners & SpiritualityAudioدعا كی فضیلتadmin·2 views·5 months agoاس ریكارڈنگ میں دعا كی فضیلت و اہمیت كو اجا گر كیا گیا ہے By: ابو سعد قطب محمد اثری Source: IslamHouse.com · ابو سعد قطب محمد اثری#Audio#IslamHouse#ابو سعد قطب محمد اثریTranskripbeta▸Transkrip otomatis. Mungkin ada kesalahan, jadi periksa rekamannya untuk kata-kata yang tepat.0:00الحمد للہ مجیب من دعا له الحمد في الأولى والآخرة وإليه المآل والصلاة والسلام على نبینا محمد وعلى آله وصحبه ومن والاہ وبعد فقد قال اللہ عز وجل وقال ربوكم دعونی استجب لکم وقال تعالی وإذا سعا لکا عبادي عنی فإنی قریب0:31اجیب دعوت داعی اذا دعان معزز دوستو اور ساتھیو یہ انتہائی بدنصیبی کی بات ہوگی کہ ایک شخص اپنی زندگی انتہائی قہت کے ساتھ گزارے اور اس کی زندگی میں دعا نہ ہو الہاہ نہ ہو پکار نہ ہو اور رب سے التجاہ اور رب سے گڑ گڑا ہٹ نہ ہو1:03یہ انسان کی زندگی نہایت خوشک زندگی تصور کی جاتی ہے اللہ رب العالمین نے ہمیں دعا کی تعلیم دی ہے حکم دیا ہے اس کے آداب سکھائے ہیں اور وہ چیزیں جو اللہ کی ناراضگی کا سبب بنتی ہیں اس سے بچنے اور دور رہنے کی تلقین فرمائی ہے آئیے دیکھتے ہیں کہ اللہ رب العالمین نے ہمیں کیسے دعا کی تعلیم دی ہے1:33انسان دعا کو صرف دعا سمجھتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دعا ایک عبادت بھی ہے اللہ عز و جل نے ہمیں دعا کا حکم دیتے ہوئے فرمایا وَقَالَ رَبُّكُمُ دَعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ کہ تم لوگوں کے رب نے فرمایا کہ مجھے پکارو میں تمہاری پکار کو سنوں گا اسے قبول کروں گا جب بھی ہمیں پریشانی آئے مشکلات آئے2:02زندگی جس بھی دور سے گزرے چاہے وہ ہسی اور غمی کا دور ہو یا خوشی اور غمی کا دور ہو یا تنگی اور خوشحالی کا دور ہو جس بھی دور سے گزرے ہمیں اپنے رب کو پکارنا چاہیے اور اللہ رب العالمین نے ایک دوسری جگہ یوں فرمایا وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِ عَنِّي فَإِنِّي قَرِيب کہ جب بھی ہم اپنے رب کو پکارتے ہیں تو ہم اپنے رب کو دور نہ سمجھیں ہمارا رب ہم سے بہت قریب ہوتا ہے2:31اس نے فرمایا کہیں بھی ہو اس روح زمین پر کسی بھی خطے میں ہو ہم اس کی پکار کو سنتے ہیں جب وہ پکارتا ہے پتہ یہ چلا کہ ہمیں اللہ رب العالمین سے دعا کرنی چاہیے اسے پکارنا چاہیے اس کو یاد کرنا چاہیے اس کی بڑی فضیلت ہے ایک دوسری جگہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا ہے3:01دعا یہ عبادت ہے آپ دعا کو محض دعا نہ سمجھیں بلکہ یہ عبادت کا ایک حصہ ہے اور دعا سے اللہ رب العالمین کی معیت حاصل ہوتی ہے جب کوئی بندہ اللہ کو پکارتا ہے اور اللہ کو یاد کرتا ہے تو اللہ نے فرمایا انا عند ظن عبدی بھی وانا معہو اذا دعانی کہ میں اپنے بندے کے گمان کے پاس ہوتا ہوں اور ساتھی3:30جب وہ پکارتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں پتہ یہ چلا دعا بندے کو اللہ سے قریب کر دیتی ہے اس کے علاوہ دعا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ دعا قضا کو فیصلے کو پھیر دیتی ہے جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں اس کا ذکر موجود ہے کہ دعا قضا کو پھیر دیتی ہے یہ اس کی خصوصیات ہیں دعا کی جسے ہمیں خیال لکھنا چاہیے3:59دعا کے کچھ آداب ہیں ان آداب کا لحاظ کرتے ہوئے ہمیں دعا کرنی چاہیے ان آداب میں سے ایک یہ ہے کہ جب ہم دعا کریں تو اللہ پر اس کے قبول ہونے کی کا پورا پورا یقین ہونا چاہیے جزم ہونا چاہیے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ پتہ نہیں ہماری دعا قبول ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ہے اس لیے جب ہم دعا کریں تو اپنے رب سے پور یقین ہو کر دعا کریں کہ وہ اسے ضرور قبول فرمائے گا4:27وہ ہماری دعاوں کو رد نہیں کرے گا اس لئے ہمیں یہ منع کیا گیا ہے کہ ہم اس طرح دعا مانگیں اللہ مغفر لی انشید کہ اے اللہ اگر تو چاہے تو معاف کر دے ہمیں یہ تعلیم نہیں دی گئی ہے اور یا ارحمنی انشید کہ اللہ ترحم فرمائے اگر چاہے تو یہ ہمیں تعلیم نہیں دی گئی ہے سیدھا آپ کہیے رب کہ اللہ مغفر لی اے اللہ تو مجھے معاف کر دے یہ دعا کا طریقہ ہے یقین ہونا چاہیے دعا کے وقت اور دوسرا عدب یہ ہے4:57جب ہم دعا کریں تو دل و دماغ سے حاضر ہو کر دعا کریں غفلت کے شکار نہ ہو ذہن و دماغ کہیں اور ہو اور زبان سے ہم دعا کریں یہ دعا کا طریقہ نہیں ہے جب ہم دعا کریں تو ہم بالکل حاضر دماغی کے ساتھ حاضر دلی کے ساتھ دعا کریں ایسا لگے کہ ہم اپنے رب سے اپنے رب کے روبرو ہیں ہماری اور ہمارے رب کے درمیان یہ گفتگو ہو رہی ہے اس طرح سے بندے کو حاضر دلی کے ساتھ دعا کرنی چاہیے تیسرا عدب یہ ہے5:27کہ دعا ہر حال میں کرنی چاہیے چاہے خوشی کا دور ہو چاہے غمی کا دور ہو آسانیاں ہوں پریشانیاں ہوں ہر حال میں دعا کرنی چاہیے اسی لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فَلْيُكْثِرْ اَدْدُعَا فِي الرَّخَاءِ کہ خوشیوں میں زیادہ اور کثرت سے آپ دعا کرتے رہیں دعا کے آداب میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آواز کو بہت زیادہ بلندی کے ساتھ یا چیخ چیخ کر نہیں کرنی چاہیے بلکہ متوسط درجے سے کرنی چاہی5:56اور جب آپ دعا کریں تو اللہ کے اسماء حسنہ کے واسطے سے دعا کریں اللہ کی تعریف کریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھا کریں اور ان اوقات کا بھی خیال کریں جن اوقات میں ہمیں دعا کا حکم دیا گیا ہے اور یہ بھی چاہیے ہم قبلہ رخ ہو جایا کریں اور اپنے دونوں ہاتھ کو اٹھائیں باوضو ہوں قبلہ رخ ہوں اللہ کے سامنے اپنی محتاجی کمزوری6:24اور اپنی کمیوں کو بیان کرتے ہوئے اپنے رفت سے دعا کریں دعا کے کچھ اوقات ہیں جس میں اللہ رب العالمین ان دعاوں کو قبول فرماتا ہے ان میں بہت سارے ہیں نمبر ایک لیلت القدر یعنی شب قدر میں جو دعا کی جاتی ہے وہ قبولیت سے بالکل قریب ہوتی ہے رات کے بالکل بیچ حصے میں اور ایسے ہی فرض نمازوں کے بعد ازان اور اقامت کے درمیان اور سجدے کی حالت میں جمعہ کے دن آخری وقت میں6:53روزے کی حالت میں اور سفر کی حالت میں اور والد کی دعا بھائی کی دعا اپنے بھائی کی دعا اپنے بھائی کے لیے جب وہ اس کے ساتھ نہ ہو اس کے پیٹ پیچھے اس کی دعا کرے اور ایسے ہی ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری دعائیں گناہوں سے پاک ہوں اور ہمیں یہ بھی چاہیے کہ ہم اپنے گناہوں کو یاد کر کر کے اپنے رف سے معافی مانگتے رہیں کچھ ایسی بھی صورتیں ہوتی ہیں جس میں انسان کی دعا قبول نہیں ہوتی ہے7:23اس کے لئے بھی ضروری چیزیں ہیں کہ ہم اس کو سیکھ لیں انسان کے اندر جب کچھ کمیاں ہوتی ہیں تو اللہ اس کی دعا قبول نہیں فرماتا ہے جیسے گنہگار اگر ہم گناہ پر گناہ کرتے جاتے ہیں اللہ ہماری دعا کو قبول نہیں فرماتا ایسے ہی اگر ہم رشتے داریاں توڑتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس وقت بھی ہماری دعا کو قبول نہیں فرماتا حرام خوری حرام اگر ہم کھاتے ہیں چاہے وہ سود ہو رشوت ہو چوری ہو7:49دکیتی ہو یتیموں کے مال کا ہڑپنا ہو غیروں کے حقوق کو پامال کرنا ہو دوسروں کے مال کو زبردستی حاصل کر لینا ہو اور ایسے ہی اپنے ماتحتوں کے حقوق مار لینا ہو امانت میں خیانت ہو اور جو ڈیوٹی یا ذمہ داری ہو اس میں بھی خیانت ہو و ضیاء وقت ہو یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ جب انسان یہ سب برائیاں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعاؤں کو قبول نہیں فرماتا ہے ایک اور چیز ہے کہ دعا کی قبولیت کے لیے8:19بھلائی کے حکم دینے کے بجائے برائی کا حکم دیتا ہے اور لوگوں کو برائیوں سے روکتا ہے یا یہ کی بھلائی اور برائی جو حکم اور روکنے کی بات تھی اس کو چھوڑ دیتا ہے تو ایسی حالت میں بھی اللہ ناراض ہو جاتا ہے اور ایسے شخص کی دعاوں کو قبول نہیں فرماتا ہے پتہ یہ چلا کہ ہمیں اللہ رب العالمین کو پکارنا چاہیے ہمیں جو آداب دعا سکھائے گئے ہیں اور جو ہمیں اوقات دعا سکھائے گئے ہیں جو ہمیں الفاظ دعا سکھائے گئے ہیں اسے8:46بروئے کار لاکر اپنے رب کو پکارنا چاہیے اللہ سے دعا ہے اللہ تو ہمیں دعا کی توفیق نصیب فرما دے اور جو کچھ ہم سے کمیاں کو تاہیاں سرزد ہوتی ہیں اللہ تو اسے قبول فرما لے اور ہماری دعاؤں کو قبولیت کے شرف سے نماز دے وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین وصل اللہ على نبینا محمد وعلى آلہ وصحبہ اجمعینTampilkan transkrip lengkapKomentarBelum ada komentar. Jadilah yang pertama berbagi renungan yang bermanfaat.