Transcription automatique : elle peut contenir des erreurs, vérifiez l'enregistrement pour la formulation exacte.
0:00 بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ رب العالمين والصلاة والسلام على اشرف الانبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلى آله وصحبه اجمعین ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدین اما بعد برادران اسلام گفتگو کا موضوع ہے نیت کے مطابق 0:29 صدقے کا عجر اس سلسلے میں ایک حدیث سماعت فرمائیں عن ابی یزید معنی ابن یزید ابن الاخنس رضی اللہ تعالی عنہم 0:57 فَوَضَعَهَا عِنْدَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ فَجِئْتُ فَأَخَدْتُهَا فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَالْ وَاللَّهِ مَا إِيَّاكَ أَرَتْ فَخَاسَمْتُهُ فَخَاسَمْتُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالْ لَكَ مَا نَوَيْتَ يَا يَزِيدِ وَلَكَ مَا أَخَدْتَ يَا مَعْنِ ر 1:27 ابو یزید معن بن یزید بن اخنس رضی اللہ تعالی عنہم اور یہ معن خود ان کے باپ یزید اور دادا اخنس تینوں صحابی ہیں نے بیان کیا کہ میرے باپ یزید نے کچھ دینار صدقے کے لیے نکالے میرے باپ 1:53 یزید نے کچھ دینار صدقے کے لئے نکالے اور وہ انہیں مسجد میں یعنی مسجد نبوی میں ایک آدمی کے پاس رکھ آئے تاکہ وہ کسی ضرورت مند کو دے دے میں مسجد میں آیا تو میں نے وہ دینار اس سے لے لیے کیونکہ میں ضرورت مند تھا اور وہ گھر لے آیا 2:22 جب والد کو معلوم ہوا تو انہوں نے فرمایا واللہ یعنی اللہ کی قسم تجھ کو دینے کا تو میں نے ارادہ ہی نہیں کیا تھا چنانچہ میں اپنے والد کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا اور یہ جھگڑا آپ کے سامنے پیش کر دیا 2:51 تیری نیت کا ثواب ہے اور اے معن تو نے جو لیا ہے وہ تیرے لیے جائز ہے صحیح بخاری برادران اسلام چند فوائد اور مسائل نمبر ایک 3:10 اس سے معلوم ہوا کہ اگر صدقہ غیر ارادی طور پر محتاج بیٹے کے ہاتھ میں آ گیا تو اسے واپس لینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ باپ نے تو کسی مستحق کو دینے کی نیت کی تھی اسے اس کی نیت کے مطابق صدقے کا عجر مل گیا تاہم یہ بات بعض علماء کے نزدیک 3:40 نفلی صدقے پر محمول ہوگی کیونکہ صدقے واجبہ یعنی زکاة کی رقم انہیں نہیں دی جا سکتی جن کا خرچ انسان کے ذم میں واجب ہے نمبر دو صدقے کے لیے کسی کو وکیل بنانا جائز ہے نمبر تین شرعی حکم معلوم کرنے کے لیے 4:07 باپ کو حاکم مجاز یا عالم دین کے پاس لے جانا باپ کی نافرمانی نہیں ہے جیسے شرعی مسائل میں باہم بحث و تقرار گستاخی نہیں ہے واللہ تعالی اعلم وصل اللہ علی نبینا محمد والسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
Afficher toute la transcription