خودکار طور پر تیار کردہ متن ہے، اس میں غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ درست الفاظ کے لیے ریکارڈنگ سنیں۔
0:00 بسم اللہ والصلاة والسلام علی مل نبی بعد اما بعد برادران اسلام گفتگو کا موضوع ہے نیت اور جذبہ عمل رہے پھر کسی عذر کی وجہ سے اسے انجام نہ دے سکے تو بھی بندہ عجر سے محروم نہیں ہوگا 0:31 اس سلسلے میں دلیل یہ ہے عن ابی عبداللہ جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہما قال كنا مع النبی صلی اللہ علیہ وسلم في غزاہ فقال ان بالمدینة لرجالا ما سرتم مسیرا ولا قطعتم وادیا الا كانوا معكم 1:01 حَبَسَهُمُ الْمَرَضُ وَفِي رِوَایَةِ اِلَّا شَرَكُوكُمْ فِي الْأَجِرِ رواه مسلم ورواه البخاری عن انس رضی اللہ عنہ قال رجعنا من غزوة تابوك مع النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال ان اقواما خلفنا بالمدینہ 1:27 حدیث کا یا دونوں حدیث کا ترجمہ یہ ہے کہ ابو عبداللہ جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوے یعنی جہاد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے 1:57 تو آپ نے فرمایا یقیناً مدینے میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ تم نے جتنا بھی سفر کیا ہے اور جو بھی وادی طے کی ہے وہ تمہارے ساتھ رہے ہیں انہیں مدینے میں بیماری نے روکے رکھا اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں وہ تمہارے ساتھ 2:24 اجر میں شریک رہے ہیں صحیح مسلم اور بخاری کی روایت جو حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے اس طرح ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک سے واپس لوٹے تو آپ نے فرمایا ہمارے پیچھے کچھ لوگ مدینہ میں رہے 2:53 ہم جس گھاٹی یا وادی میں چلے وہ عجر و ثواب میں ہمارے ساتھ تھے کیونکہ عذر نے انہیں روکے رکھا برادران اسلام دونوں حدیث کے چند فوائد و مسائل نمبر ایک اس سے معلوم ہوا کہ اگر کسی شخص کے دل میں جہاد کی نیت 3:20 اور جذبہِ صادق موجود ہو لیکن کسی عذرِ شرعی کی بنا پر شرکت سے معذور رہا تو اللہ تعالیٰ اسے گھر بیٹھے ہی جہاد کا عجر و ثواب عطا فرما دے گا نمبر دو اسی طرح نیکی کے تمام امور جنہیں انسان سر انجام دینے کا پختہ عزم رکھتا ہو 3:50 انجام نہ دے سکے تو حسن نیت کی وجہ سے ثواب حاصل کر لے گا اس طرح اگر کوئی شخص برائی کا پختہ عظم رکھتا ہے لیکن اپنے برے ارادے میں کامیاب نہیں ہوتا تو اسے بھی اس کا گناہ ہوگا واللہ اعلم 4:16 وصل اللہ علی نبینا محمد
مکمل متن دیکھیں