اسلام میں انسانی حقوق اور ان کے متعلق پھیلائے گئے شبہات کے جوابات
زير مطالعہ کتاب میں پروفیسر سلیمان بن عبد الرحمن الحقیل - حفظہ اللہ - نے غیرمسلم مفکرین اور مستشرقین کی جانب سے اسلا م کے نظام حدود وتعزیرات کے سلسلے میں پیدا کئے جانے والے شکوک وشبہات اورباطل اعتراضات کا علمی پوسٹ مارٹم کیا ہے. نیز وضعی قوانین اورشرعی قوانین کے درمیان فرق کو بھی واضح کیا ہے. کتاب کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اسمیں سیکولرقانونی دستاویزات میں انسانی حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے اسلام میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی اعلامیے کے درمیان مقارنہ کیا ہے. کتاب کے اخیر میں انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس میں سابقہ سعودی وزیر خارجہ امیر سعود الفیصل کا خطاب بھی شامل کیا گیا ہے.اپنے موضوع پر نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں. By: سليمان بن عبد الرحمن الحقيل, شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی, شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی, ابو مسعود عبد الجبار سلفی, ابو مسعود عبد الجبار سلفی Source: IslamHouse.com · سليمان بن عبد الرحمن الحقيل, شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی, شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی, ابو مسعود عبد الجبار سلفی, ابو مسعود عبد الجبار سلفی
Comments
No comments yet. Be the first to share a beneficial reflection.