سورۃ 81 · مکی · 29 آیات
سُورَةُ التَّكۡوِيرِ
At-Takwir
The Overthrowing
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
معنی Urdu میں دکھایا جا رہا ہے۔ تفسیر و تراجم کے لیے کسی آیت پر ٹیپ کریں۔ آپ کا مقام محفوظ ہے۔
إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ١
81:1جب سورج کی روشنی لپیٹی جائے
وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ٢
81:2اور جب ستارے گر جائیں
وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ٣
81:3اور جب پہاڑ چلائے جائیں
وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ٤
81:4اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں
وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ٥
81:5اور جب جنگلی جانور اکھٹے ہوجائیں
وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ٦
81:6اور جب سمندر جوش دیئے جائیں
وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ٧
81:7اور جب جانیں جسموں سے ملائی جائیں
وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ٨
81:8اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے
بِأَىِّ ذَنۢبٍۢ قُتِلَتْ٩
81:9کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی
وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ١٠
81:10اور جب اعمال نامے کھل جائیں
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ١١
81:11اور آسمان کا پوست اتارا جائے
وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ١٢
81:12اورجب دوزخ دھکائی جائے
وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ١٣
81:13اورجب جنت قریب لائی جائے
عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّآ أَحْضَرَتْ١٤
81:14تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ١٥
81:15پس میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے
ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ١٦
81:16سیدھے چلنے والے غیب ہو جانے والے ستارو ں کی
وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ١٧
81:17اور قسم ہے رات کی جب وہ جانے لگے
وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ١٨
81:18اور قسم ہے صبح کی جب وہ آنے لگے
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ١٩
81:19بے شک یہ قرآن ایک معزز رسول کا لایا ہوا ہے
ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍۢ٢٠
81:20جو بڑا طاقتور ہے عرش کے مالک کے نزدیک بڑے رتبہ والا ہے
مُّطَاعٍۢ ثَمَّ أَمِينٍۢ٢١
81:21وہاں کا سردار امانت دار ہے
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍۢ٢٢
81:22اور تمہارا رفیق کوئی دیوانہ نہیں ہے
وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ٢٣
81:23اور اس نے اس کو کُھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍۢ٢٤
81:24اور وہ غیب کی باتوں پر بخیل نہیں ہے
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَٰنٍۢ رَّجِيمٍۢ٢٥
81:25اور وہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ٢٦
81:26پس تم کہاں چلے جا رہے ہو
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَٰلَمِينَ٢٧
81:27یہ تو جہان بھرکے لیے نصیحت ہی نصیحت ہے
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ٢٨
81:28اس کے لیے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ٢٩
81:29اور تم توجب ہی چاہو گے کہ جب الله چاہے گا جو تمام جہان کا رب ہے
Source & authenticity · Arabic: Uthmānī text from the Tanzil Project (tanzil.net) · Translation: Saheeh International.