وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھی۔
صحيحعَنِ أبي زُهير عُمَارَةَ بْنِ رُؤَيْبَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: «لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا»
ابو زہیر عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھی۔"
Explanation
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے فجر اور عصر کی نماز پابندی سے پڑھی۔ ان دونوں نمازوں کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ سب سے بھاری نمازیں ہيں۔ صبح کا وقت نیند کی لذت کا وقت ہوتا ہے اور عصر کا وقت دن کے کاموں اور کاروبار میں مشغول رہنے کا وقت۔ ظاہر سی بات ہے کہ جو ان مشکل اوقات کی نمازوں کی پابندی کرے گا، وہ باقی اوقات کی پابندی بدرجۂ اولی کرے گا۔
Benefits
- فجر اور عصر کی نمازوں کی فضیلت۔ لہذا ان دونوں کی پابندی کرنی چاہیے۔
- جس نے یہ نمازیں پڑھ لیں، وہ عام طور سے سستی اور ریاکاری سے خالی ہوتا ہے اور عبادت سے محبت رکھتا ہے۔
Source · رواه مسلم
From the Hadith Encyclopedia (hadeethenc.com).