اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا، جو کسی مرد یا کسی عورت کے دبر میں صحبت (ہم بستری) کرے"۔
صحيحعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَى رَجُلٍ أَتَى رَجُلًا أَوِ امْرَأَةً فِي دُبُرٍ».
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا، جو کسی مرد یا کسی عورت کے دبر میں صحبت (ہم بستری) کرے"۔
Explanation
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک بڑی سخت وعید سناتے ہوئے فرمایا کہ اللہ ایسے شخص پر نظر رحمت نہيں ڈالے گا، جو کسی مرد سے اس کے دبر میں یا کسی عورت سے اس کے دبر میں وطی کرے۔ یہ کام کبیرہ گناہوں میں شامل ہے۔
Benefits
- مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ ہمبستری کرنا -یعنی لواطت- کبیرہ گناہ ہے۔
- عورت کے دبر میں وطی کرنا کبیرہ گناہ ہے۔
- اس حدیث میں آئے ہوئے الفاظ "لا ينظر الله" کے معنی یہ ہیں کہ اللہ رحمت اور رافت کی نظر نہيں ڈالے گا۔ یہاں مراد عام نظر نہيں ہے۔ کیوں کہ اللہ سے نہ کوئی چيز مخفی رہتی ہے اور نہ اس کی نگاہ سے کوئی چیز اوجھل۔
- یہ کام دراصل سخت بے حیائی ہے اور انسانیت کے لیے بڑا ہی نقصان دہ ہے۔ کیوں کہ اس کے اندر بشری فطرت سلیمہ کی خلاف ورزی، قلتِ نسل، ازدواجی زندگی کو تباہ و برباد کرنے، بغض وعداوت کا بیج ڈالنے اور گندی جگہوں میں جانے جیسی شناعتیں پائی جاتی ہیں۔
Source · رواه الترمذي والنسائي في الكبرى
From the Hadith Encyclopedia (hadeethenc.com).