”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گى۔“
صحيحعَنْ أَبِي عَبْسٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ جَبْرٍ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا اغْبَرَّتْ قَدَمَا عَبْدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَمَسَّهُ النَّارُ».
ابو عبس عبدالرحمن بن جبر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گى۔“
Explanation
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے خوش خبری دی ہے کہ جس شخص کے قدم اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے غبار آلود ہو گئے، اسے جہنم کی آگ چھو نہيں سکتی۔
Benefits
- اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد کے لیے خوش خبری کہ اسے جہنم کی آگ چھو نہيں سکتی۔
- غبار اگرچہ پورے جسم میں لگتا ہے، لیکن قدموں کا ذکر اس لیے خاص طور سے کیا کہ اس زمانے میں اگثر مجاہدین پیدل جہاد کرتے تھے اور قدموں میں غبار ہر حال میں لگتا ہی ہے۔
- ابن حجر کہتے ہیں: جب غبار لگ جانے ہی سے جہنم حرام ہو جاتی ہے، تو اس کا کیا حال ہوگا جو پوری طاقت اور توانائی سے جنگ میں شامل ہو۔
Source · رواه البخاري
From the Hadith Encyclopedia (hadeethenc.com).