Lectures & RemindersManners & SpiritualityVidéoدعا کی فضیلت اوراس کے آدابadmin·1 view·5 months agoاس ویڈیو کلپ میں دعا اور اس کے آداب کا بیان ہے ۔ By: غلام ربانی محی الدین Source: IslamHouse.com · غلام ربانی محی الدین#IslamHouse#Video#غلام ربانی محی الدینTranscriptionbeta▸Transcription automatique : elle peut contenir des erreurs, vérifiez l'enregistrement pour la formulation exacte.0:00بسم اللہ الرحمن الرحیم تمام تعریفیں0:55اللہ رب العزت کے لئے ہیں جس نے ساری کائنات کو آدم سے وجود بخشا اور درود و سلام ہو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر حمد و صلاة کے بعد محترم مشاہدین آج کے درس کا عنوان ہے دعا کی فضیلت اور اس کے عداب اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں رشاد فرمایا ہے1:29وَقَالَ رَبُّكُمْ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدَخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ اور تمہارے رب کا فرمان ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاوں کو قبول کروں گا یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں اعراض کرتے ہیں ان قریب و زلیل ہو کر جہنم میں جائیں گے1:59اور ارشاد باری ہے جب میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بخود ہی قریب ہوں2:28ہر پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ میری بات مان لیں اور مجھ پر ایمان رکھیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دعا عبادت ہی ہے میرے بھائیو دنیا میں لوگ3:01اس بات سے ناراض ہوتے ہیں کہ کوئی ان سے سوال کرے ان سے مانگے اکثر لوگ اس سے کبیدہ خاطر ہو جاتے ہیں ناراض ہو جاتے ہیں لیکن اللہ رب العزت اس بات کو پسند کرتا ہے کہ بندے اس سے سوال کریں اس سے مانگیں اپنی ہر حاجت اور ہر ضرورت کو رب العزت کے سامنے پیش کریں اللہ تعالیٰ اس بات کو3:33اس سے خوش ہوتا ہے اس بات کو پسند کرتا ہے اور جو لوگ اس سے نہیں مانگتے اس سے طلب نہیں کرتے سوال نہیں کرتے اللہ تعالیٰ اس بندے سے ناراض ہوتا ہے تو میرے بھائیو آپ کو پتا چلا کہ دعا عبادت ہے اس سے عیراز کرنا مو پھیرنا یا شرمانا4:06یا اپنے دل میں اس کو اہمیت نہ دینا یہ بہت ہی محرومی اور رسوائی کی بات ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ہر مسئلے میں ہر تکلیف میں ہر دخم میں درد میں رنج و غم میں پریشانی میں ہر حالت میں اپنے رب سے رجوع کریں اور اپنے رب کے سامنے اپنی حاجت کو4:40اپنی ضرورت کو رکھیں اللہ تعالی ہر حال میں ہماری دعا کو سنتا ہے ذرا آپ اس حدیث پہ غور کریں کہ کوئی بھی مسلمان بندہ جب اللہ تعالی سے دعا کرتا ہے ایسی دعا جس میں قطع رحمی نہ ہو یا کوئی گناہ کا سوال نہ ہو تو تین حالتوں سے اس کی دعا خالی نہیں جاتی ہے نمبر ایک5:13یا تو اس کی دعا بے این ہی قبول کر لی جاتی ہے نمبر دو یا آخرت کے لیے اس کی دعا اٹھا کر رکھ دی جاتی ہے یعنی اس کا انام آخرت میں ملے گا یا اس سے اس دنیا میں کوئی آنے والی مصیبت یا پریشانی کو دور کر دیا جاتا ہے کوئی بلا آنے والی تھی وہ ٹل جاتی ہے تو آپ نے دیکھا کہ دعا میں فائدے ہی فائدے ہیں5:44کسی حال میں آپ کی دعا خالی نہیں آپ نے دعا کی یا تو آپ کی ضرورت پوری ہو گئی جیسے آپ نے طلب کیا ویسے آپ کی ضرورت پوری ہو گئی یا آپ سے کوئی بلا ٹال دی گئی مصیبت ٹال دی گئی یا آخرت میں اس کا انعام یا اس کی جزا یہ اللہ تعالیٰ نے محفوظ آپ کے لئے کر رکھا ہے اور ایک حدیث میں آتا ہے کہ6:15بے شک تمہارا رب بہت ہی شرمیلہ ہے اور کریم ہے یعنی داتا ہے اس طور پر کہ بندہ جب اپنے رب سے دعائیں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات سے شرم آتی ہے کہ بندے کے دونوں ہاتھوں کو خالی ہاتھ لوٹا دیں یعنی اللہ تعالیٰ کچھ نہ کچھ انعید فرما دیتا ہے اس کو خالی نہیں لوٹاتا یعنی اللہ کے در سے6:46کوئی آدمی خالی نہیں لوڑتا خالی ہاتھ نہیں لوڑتا میرے بھائیو دعا کے کچھ آداب ہیں اول تو یہ کہ جب آپ دعا کریں تو باوضو ہوں قبلہ رکھ ہو جائیں اور قلب آپ کا یعنی دل آپ کا حاضر ہو دل و دماغ حاضر ہو اور پورے آجزی اور انکساری کے ساتھ اپنے رب سے طلب کریں اللہ تعالیٰ کی پہلے حمد و سنا بیان کریں7:16پھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجیں پھر اپنی حاجت کو آپ پیش کریں اس کے علاوہ دعا کے کچھ مخصوص اوقات ہیں قبولیت کے مثلا رات کا آخری حصہ اسم اللہ رب العزت سماء دنیا پر یعنی نزدیکی آسمان پر نازل ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں ہے کوئی طلب کرنے والا جو طلب کرے میں اسے عطا کروں7:47ہے کوئی مغفرت طلب کرنے والا جو اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے میں اس کی گناہوں کو بخش دوں تو یہ سلسلہ فجر تک چلتا رہتا ہے یہ قبولیت کا وقت ہے جمعہ کے دن آخری ساعت یعنی اثر کے بعد سے لے کر غروب آفتاب سے پہلے پہلے یہ قبولیت کا وقت ہے اسی طرح نزل رحمت یعنی بارش کے وقت کی دعا اسی طرح جب مرم8:16مرگ بانگ دے تو اس وقت کی دعا تو قبولیت کے بہت سے مواقع ہیں ان مواقع کا بھی خیال لکھنا چاہیے دوسری بات یہ کہ بندے کا کھانا اور پینا حلال ہو حرام نہ ہو یعنی بہت سا آدمی دعا کرتا ہے بہت آدمی دعا کرتا ہے کہ یا رب یا رب8:44لیکن حدیث میں آیا ہے کہ اس کی دعا کیسے قبول ہو سکتی ہے جبکہ اس کا کھانا حرام اس کا پینہ حرام اس کا لباس حرام سے تیار ہوا تو ایسی صورت میں اس کی دعا اَنَّا يُسْتَجَابُ لَهُ یعنی اس کی دعا کیسے قبول ہو سکتی ہے تو ہمیں اپنے کھانے پینے اور لباس اور ہر امور میں حلال کمائی کا خیال رکھنا ہے9:15کہ کوئی حرام چیز ہماری آمدنی میں شامل نہ ہو تو ایسی صورت میں انشاءاللہ ہماری دعا قبول ہوگی تو میرے بھائیو دعا بہت عظیم عبادت ہے اور اس کے اندر ہمارے لیے یعنی بندوں کے لیے فائدہ ہی فائدہ ہے ہمیں اس کا التزام کرنا چاہیے9:42اور دعا سے کسی حال میں غفلت نہیں بٹنی چاہیے اللہ تعالی ہمیں اور آپ کو سننے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے وَأَخْرُ دَعْوَانًا الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَAfficher toute la transcriptionCommentairesAucun commentaire pour l'instant. Soyez le premier à partager une réflexion utile.